شادی کی انگوٹھی صرف فیشن بن گئی ہے” , علیزے شاہ کا شادی شدہ مرد اداکاروں پر دبنگ تبصرہ

اداکارہ علیزے شاہ نے شوبز انڈسٹری میں شادی شدہ مرد فنکاروں کے دوہرے رویے کو آڑے ہاتھوں لے لیا، انسٹاگرام پوسٹ سے نئی بحث چھڑ گئی

0

اداکارہ علیزے شاہ نے حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں شادی شدہ مرد اداکاروں کے رویے پر کڑی تنقید کی ہے۔ اپنے بےباک انداز اور نڈر خیالات کے لیے مشہور علیزے نے لکھا کہ “شادی شدہ مرد اداکاروں کی ایک بڑی تعداد شادی کی انگوٹھی کو صرف ایک فیشن ایسنسرِی سمجھتی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس موضوع پر زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتیں کیونکہ یہ ان کا ذاتی مسئلہ نہیں ہے، مگر ان کی اس پوسٹ نے نہ صرف مداحوں میں بلکہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھی ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ علیزے شاہ نوجوان اداکاراؤں میں اپنی الگ پہچان رکھتی ہیں، اور شوبز کے حساس موضوعات پر کھل کر بات کرنے کے باعث وہ اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ ان کے حالیہ بیان کو بعض حلقے ہمت کی علامت قرار دے رہے ہیں، تو کچھ نے اسے غیر ضروری مداخلت کہا ہے۔

تاہم ایک بات واضح ہے کہ علیزے کا یہ دبنگ تبصرہ انڈسٹری کے اندر رائج دوہرے معیاروں پر ایک بڑا سوال ضرور چھوڑ گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.