سینیئر اداکارہ افشاں قریشی نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی کے چند یادگار لمحات شیئر کیے، جنہوں نے ناظرین کے دل چھو لیے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی شادی محبت کی بنیاد پر ہوئی جو کئی ماہ تک خفیہ رکھی گئی۔
ان کے شوہر، معروف اداکار عابد قریشی سے ان کی پہلی ملاقات فلم کے سیٹ پر ہوئی، جہاں دوستی نے محبت کا روپ دھارا اور جلد ہی دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ تاہم، اس شادی میں صرف عابد قریشی کے بھائی شریک ہوئے، اور عابد نے اپنی والدہ کو شادی سے لاعلم رکھا کیونکہ وہ اس وقت علیل تھیں۔
افشاں قریشی نے بتایا کہ شادی کے کئی مہینے بعد جب وہ اپنے شوہر کے اصرار پر ساس سے ملنے گئیں تو پہلی ملاقات میں ساس ناراض نظر آئیں، لیکن انہوں نے آگے بڑھ کر انہیں گلے لگا لیا۔ ابتدا میں ساس کی طرف سے ڈانٹ اور ناراضی محسوس ہوتی تھی، مگر جلد ہی اندازہ ہوا کہ ان کا ہر انداز دراصل محبت کا اظہار تھا۔
اداکارہ نے مسکرا کر بتایا کہ چونکہ وہ میمن خاندان سے ہیں اور ان کی اردو میں روانی نہیں تھی، جب کہ ساس لکھنؤ کی تھیں، اس لیے انہیں اکثر غلط اردو پر ڈانٹ پڑتی تھی۔ مگر اس مختصر قیام کے دوران ساس نے انہیں بے شمار باتیں سکھائیں اور خوب خیال رکھا۔
افشاں قریشی نے مزید کہا کہ ساس اکثر ان کے لیے کھانا بنایا کرتی تھیں، اور اگر وہ روکنے کی کوشش کرتیں تو جواب ملتا: "آپ جائیں یہاں سے!” جو بظاہر ڈانٹ لگتا، مگر حقیقت میں محبت کا انداز تھا۔ ان کے شوہر بھی ہمیشہ یہی کہتے کہ "ماں ڈانٹتی ہیں، لیکن تمہاری فکر بھی کرتی ہیں۔”
اداکارہ کی یہ جذباتی گفتگو نہ صرف ان کے مداحوں کو سحر میں مبتلا کر گئی بلکہ خاندانی محبت اور رشتوں کی قدر کی خوبصورت یاد دہانی بھی بن گئی
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.