سیف علی خان پر قاتلانہ حملے کے بعد کرینہ کپورکی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا

سیف کے گھر کی سیکیورٹی میں سنگین خامیاں پائی گئیں، جنہیں فوری طور پر درست کیا گیا تاکہ خاندان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے,رونت رائے

0


بالی وڈ کے سینئر اداکار سیف علی خان پر قاتلانہ حملے کے بعد ان کی اہلیہ کرینہ کپور کی گاڑی کو بھی نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ چونکا دینے والا انکشاف اداکار اور سیکیورٹی ایکسپرٹ رونت رائے نے کیا، جو سیف کے اہلخانہ کی سیکیورٹی کے ذمے دار ہیں۔

رونت رائے کے مطابق گزشتہ سال 15 سے 16 جنوری کی درمیانی شب ممبئی کے علاقے باندرہ میں سیف علی خان کے اپارٹمنٹ پر ایک شخص نے چھری سے قاتلانہ حملہ کیا، جس میں سیف شدید زخمی ہو گئے۔ جب انہیں اسپتال سے گھر منتقل کیا جا رہا تھا تو راستے میں کرینہ کپور کی گاڑی پر بھی ہلکا حملہ ہوا، جس سے وہ شدید خوفزدہ ہو گئیں۔

کرینہ نے خود سیف کو بحفاظت گھر لے جانے کی درخواست کی، جس پر رونت رائے نے خود انہیں گھر پہنچایا۔ اس دوران گھر کے باہر مکمل سیکیورٹی اور پولیس تعینات کر دی گئی تھی۔

رونت رائے نے مزید انکشاف کیا کہ سیف کے گھر کی سیکیورٹی میں سنگین خامیاں پائی گئیں، جنہیں فوری طور پر درست کیا گیا تاکہ خاندان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ادھر سیف علی خان کے مالی مسائل بھی خبروں میں ہیں، جہاں ان کی 15 ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط ہونے کا خدشہ ہے، جس نے خاندان کو مزید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

کرینہ کپور نے میڈیا اور فوٹوگرافرز سے خصوصی اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں تیمور اور جے کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے تاکہ اس مشکل گھڑی میں انہیں ذہنی سکون مل سکے۔

 

Ask ChatGPT
Leave A Reply

Your email address will not be published.