اسلام آباد میں 15 جولائی کے شہداء کی یاد میں TİKA کی شجرکاری تقریب

ترکیہ کی جمہوریت کے ہیروز کو خراجِ عقیدت , 253 شہداء کے ناموں پر پودے لگا کر پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کا نیا اظہار

0

ترکیہ کے یومِ جمہوریت و قومی یکجہتی (15 جولائی) کی مناسبت سے ترک ادارہ برائے تعاون و ہم آہنگی (TİKA) نے اسلام آباد کے فاطمہ جناح (F-9) پارک میں شجر کاری کی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر دہشتگرد تنظیم ایف ای ٹی او کی طرف سے 2016 میں بغاوت کی ناکام کوشش کو روکنے میں شہید ہونے والے 253 افراد کے ناموں کے پودے لگائے گئے۔۔
تقریب میں جمہوریہ ترکیہ کے اسلام آباد میں سفیر عرفان نذیروغلو، وفاقی سیکریٹری برائے قانون و انصاف نعیم اکبر راجہ، حکومتی عہدیداران، سول سوسائٹی کے نمائندوں، ترک اداروں کے اراکین اور شہریوں نے شرکت کی۔

ترک ادارہ برائے تعاون و ہم آہنگی ( ٹکا) پاکستان کی کوآرڈینیٹر صالحہ تُنا نے تقریب کی علامتی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔۔ انہوں نے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی کو بھی سراہا۔

سفیر عرفان نذیروغلو نے 2016 کی بغاوت کے دوران اپنی خدمات کو یاد کیا، پاکستان کی مخلصانہ حمایت پر شکریہ ادا کیا اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے منقعدہ تقریب جمہوری اقدار اور ترکیہ و پاکستان کے مضبوط برادرانہ تعلقات کی جیتی جاگتی علامت بن گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.