پنجاب حکومت نے CBC اور ڈینگی ٹیسٹ کی فیس مقرر کر دی

سرکاری اور نجی لیبارٹریوں میں CBC ٹیسٹ کی فیس 90 روپے، ELISA ٹیسٹ 1500 روپے مقرر,رپورٹ 24 گھنٹوں میں فراہم کرنا لازمی قرار

0

راولپنڈی، : پنجاب حکومت نے اسپتالوں اور لیبارٹریوں میں خون اور ڈینگی کے ٹیسٹ کی فیس مقرر کر دی ہے۔ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اہل معالج کی تجویز کردہ CBC ٹیسٹ کی فیس 90 روپے، جبکہ ELISA NS-1، IgG، IgM ٹیسٹ کی زیادہ سے زیادہ فیس 1500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام لیبارٹریز 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ فراہم کرنے کی پابند ہوں گی، جس میں استعمال ہونے والی مشین، تصدیق شدہ ری ایجنٹس اور بیچ نمبر کی تفصیل درج ہونا لازمی ہو گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ مقررہ نرخ ایک سال تک لاگو رہیں گے۔

Ask ChatGP
Leave A Reply

Your email address will not be published.