بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعہ کی این سی ایس ڈبلیو کی شدید مذمت

0

قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں (این سی ایس ڈبلیو) کی چیئرپرسن محترمہ اُم لیلیٰ اظہر اور بورڈ کے ارکان نے بلوچستان میں پیش آنے والے غیرت کے نام پر قتل کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ غیرت کے نام پر کسی بھی انسانی جان کا قتل ناقابل قبول اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس کا کوئی جواز نہیں۔

این سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن اور بورڈ ارکان نے اس بربریت کی کھل کر مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین جرم میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ کمیشن ملک بھر میں خواتین کے حقوق اور تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔

این سی ایس ڈبلیو متعلقہ حکام سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ واقعے کی فوری، غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.