فاطمہ جناح خواتین کی جدوجہد کی روشن علامت ہیں، ڈاکٹر شاہدہ رحمانی

ان کی جدوجہد آج بھی یاد دلاتی ہے کہ خواتین ہماری قومی تاریخ میں ہمیشہ تبدیلی کی طاقتور آواز رہی ہیں

0

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں خواتین ارکان پارلیمنٹ کے گروپ "ویمن کاکس” کی سیکرٹری ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کے یومِ پیدائش پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاطمہ جناح ایک بے مثال، باہمت، باوقار اور عظیم رہنما تھیں جنہوں نے پاکستان کی جدوجہد میں قائداعظم محمد علی جناح کا بھرپور ساتھ دیا۔

ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے نہ صرف تحریکِ پاکستان میں اہم کردار ادا کیا بلکہ بعد ازاں جمہوریت، انصاف اور خواتین کے حقوق کے لیے ایک نڈر اور بااثر آواز کے طور پر ابھریں۔ ان کی جدوجہد آج بھی یاد دلاتی ہے کہ خواتین ہماری قومی تاریخ میں ہمیشہ تبدیلی کی طاقتور آواز رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویمن پارلیمنٹری کاکس کی سیکرٹری کے طور پر میں مادر ملت کے نظریات کو زندہ رکھنے اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہوں۔ ہم ایسے پاکستان کی تشکیل کے لیے کام جاری رکھیں گے جہاں ہر عورت ہمت، وقار اور مساوی حقوق کے ساتھ زندگی گزار سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.