پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی، ڈیزل مہنگا ہو گیا

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے

0

لاہور:وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 48 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے بعد پٹرول 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق قیمتوں میں تبدیلی کا فیصلہ عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور مقامی معیشت پر اثرات کے جائزے کے بعد کیا گیا۔

Ask ChatGPT
Leave A Reply

Your email address will not be published.