اداکارہ صبا قمر دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل، حالت سنبھل گئی

مسلسل کام، ذہنی دباؤ اور نیند کی کمی اداکارہ کی طبیعت بگڑنے کا سبب بنے — ڈاکٹروں کی تصدیق

0

راولپنڈی :پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کو شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے پر قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں دل کی تکلیف کے باعث آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اداکارہ کی حالت اسپتال پہنچنے کے وقت انتہائی تشویشناک تھی، تاہم ڈاکٹروں کی بروقت کارروائی اور ایمرجنسی انجوگرافی کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری آ گئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اگر فوری طبی امداد نہ دی جاتی تو صورتحال جان لیوا ہو سکتی تھی۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ صبا قمر ایک بڑے پروجیکٹ پر مسلسل کام کر رہی تھیں اور شدید ذہنی دباؤ اور نیند کی کمی کا شکار تھیں، جس کے باعث ان کی طبیعت بگڑ گئی۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ اب اداکارہ کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں چند ہفتے آرام اور جسمانی مشقت سے پرہیز کی ہدایت کی ہے۔

اداکارہ کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کے ستاروں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر #GetWellSoonSabaQamar کا ٹرینڈ بھی زیر گردش ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.