ارانی زرعی یونیورسٹی میں انٹرپرینیورشپ کا فروغ , قمرالزمان بزنس انکوبیشن سنٹر میں پانچویں کوہورٹ کا کامیاب آغاز

نوجوانوں کو خود روزگار، جدت اور کاروباری سوچ کی طرف راغب کرنے کے لیے یونیورسٹی کا انقلابی قدم

0

راولپنڈی :
پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے اورک آفس کے زیر اہتمام قمرالزمان بزنس انکوبیشن سنٹر میں پانچویں کوہورٹ 2025 کا شاندار آغاز ہوا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان تھے، جنہوں نے اسٹارٹ اپس کی ٹیموں سے براہِ راست ملاقات کرتے ہوئے ان کے بزنس ماڈلز، تخلیقی آئیڈیاز اور ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر قمر الزمان نے نوجوانوں کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی طلباء کو نہ صرف تعلیم بلکہ عملی زندگی کے لیے بھی تیار کر رہی ہے۔ انکیوبیشن پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ خود روزگار، اختراع، اور تخلیقی منصوبوں کی طرف راغب ہو سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یونیورسٹی کی تمام تر رہنمائی، سہولیات اور وسائل طلباء کے لیے دستیاب ہیں تاکہ وہ عملی دنیا میں کامیاب انٹرپرینیورز بن سکیں۔

تقریب میں یونیورسٹی کے ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی، جو یونیورسٹی کے انٹرپرینیورشپ کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اورک آفس کے ڈائریکٹر، پروفیسر ڈاکٹر خالد سیف اللہ خان نے پانچویں کوہورٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس سال 70 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 30 سٹارٹ اپس کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور حتمی طور پر 15 باصلاحیت ٹیموں کو انکیوبیشن کے لیے منتخب کیا گیا۔

ان منتخب سٹارٹ اپس کو قمرالزمان انکوبیشن سنٹر میں چھ ماہ کی تربیت، بزنس ڈویلپمنٹ مینٹرشپ، نیٹ ورکنگ مواقع اور دفاتر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف یونیورسٹی بلکہ پورے معاشرے میں کاروباری سوچ کو فروغ دینا ہے تاکہ نوجوان پاکستان کے معاشی مستقبل میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.