اسلام آباد (سید محمد یاسین ہاشمی): پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے 280 رنز کا ہدف دیا، جس میں تین بیٹسمینوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ہدف کے تعاقب میں بابر اعظم نے پراعتماد آغاز کرتے ہوئے 54 رنز بنائے، تاہم ان کی وکٹ گرنے کے بعد 120 رنز کے فاصلے پر پاکستان کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ اس موقع پر اپنے کیریئر کا پہلا میچ کھیلنے والے نوجوان بیٹسمین حسن نواز کریز پر آئے اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 64 رنز بنائے، ٹیم کو ایک اوور قبل ہدف تک پہنچایا اور پلیئر آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔
پاکستان کی یہ کامیابی شاندار ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دی گئی۔ کپتان کا کہنا ہے کہ اگر کھلاڑی اسی جذبے اور ہم آہنگی سے کھیلتے رہے تو مزید فتوحات پاکستان کے قدم چومیں گی۔