پاکستانی سکواڈ کا اعلان، سلمان علی آغا کپتان برقرار

یو اے ای ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ کے لئے 17 رکنی ٹیم کا اعلان، فخر زمان، شاہین شاہ اور حارث رؤف بھی شامل۔

0

اسلام آباد (سید محمد یاسین ہاشمی)
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ کے لئے 17 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تین ملکی ٹرائی سیریز پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے مابین 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی جبکہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظہبی اور دبئی میں ہوگا۔

سلمان علی آغا کو قومی سکواڈ کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ ٹیم میں فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، صائم ایوب، خوشدل شاہ اور حسین طلعت شامل ہیں۔

محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور محمد حارث کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ اسپنر ابرار احمد، آل راؤنڈر فہیم اشرف، فاسٹ بولر حسن علی اور حسن نواز بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم کو بھی ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دونوں ایونٹس میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.