خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب کے باعث تعلیمی نظام شدید متاثر،61سکول مکمل متاثر جبکہ324کو جزوی نقصان پہنچا
پشاور۔ :خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب کے باعث تعلیمی نظام شدید متاثر ، صو بہ بھر میں 61سکول مکمل جبکہ324کو جزوی نقصان پہنچا۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے پی کے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث مکمل تباہ ہونے والے سکولوں میں 52 پرائمری، 7 مڈل اور 2 ہائی سکول جبکہ جزوی متاثرہ سکولوں میں 233 پرائمری، 35 مڈل، 42 ہائی اور 14 ہائر سیکنڈری سکول شامل ہیں۔سب سے زیادہ نقصان ضلع سوات میں رپورٹ ہوا ہے جہاں 91 سکول مکمل طور پر تباہ اور 30 سکول جزوی طور پر متاثر ہوئے
شانگلہ میں 11سکول مکمل تباہ جبکہ 50کو جزوی نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق ضلع ہری پور میں 7سکول مکمل تباہ اور 29متاثر ہوئے، دیر لوئر میں 17سکول مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ ایبٹ آباد میں 3 سکول مکمل تباہ جبکہ 67 جزوی طور پر متاثر ہوئے۔اسی طرح بونیر میں 4 سکول مکمل تباہ اور 14 کو نقصان پہنچا، بٹگرام میں 9 سکول مکمل طور پر تباہ جبکہ 6 سکول جزوی متاثر ہوئے۔رپورٹ کے مطابق تدریسی عملہ کے 4 اور غیر تدریسی عملہ کے 2 افراد جاں بحق ہوئے، 3 اساتذہ زخمی ہوئے، طلبہ میں بھی 2 اموات اور 2 زخمی ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔