اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں غیرت کے نام پر ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں حقیقی بھائی نے اپنی بہن کو قتل کر دیا۔ یہ واقعہ تھانہ شمس کالونی کی حدود میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ نے اپنی پسند سے شادی کی تھی جس پر اس کے بھائی کو شدید اعتراض تھا۔ اسی رنجش کی بنا پر ملزم نے بہن کے سر میں گولی مار دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
ملزم کی شناخت عادل حسین کے نام سے ہوئی ہے جو سی ڈی اے کا سابقہ ملازم بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔