اسلام آباد سید محمد یاسین ہاشمی
پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (PMMAF) کے کوچ اینڈ ریفری کی پہلے اولمپک کونسل آف ایشیا (OCA) – ایشین مکسڈ مارشل آرٹس ایسوسی ایشن (AMMA) ڈیویلپمنٹ پروگرام برائے کوچز اور ریفریز میں شرکت کر رہے ہیں، جو 25 سے 27 اگست 2025 تک بحرین میں منعقد ہو رہا ہے۔
یہ تاریخی پروگرام ایشیا کی 30 نیشنل اولمپک کمیٹیوں کے 57 کوچز اور 51 ریفریز کو 11 ماہر انسٹرکٹرز کی رہنمائی میں ہو رہا ہے اور بلاشبہ ایشیا میں مکسڈ مارشل آرٹس کی ترقی اور پیشہ ورانہ معیار کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار:
ڈاکٹر اسریٰ وسیم، پاکستان کی پہلی کولیفیڈ خاتون انٹرنیشنل ایم ایم اے ریفری، کو انٹرنیشنل ریفری ڈیویلپمنٹ کورس میں شرکت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
مزمل علی، ایم ایم اے کوچ، کو انٹرنیشنل کوچز ڈیویلپمنٹ کورس میں شرکت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
اس تاریخی موقع پر پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر جناب ذوالفقار علی نے پاکستان پی او اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:

“ہم پاکستان پی او اے کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے ریفریز اور کوچز کو اس اہم پروگرام میں شرکت کے لیے سلیکٹ کیا۔ یہ نہ صرف پاکستان میں ایم ایم اے کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ مستقبل میں اس کھیل کی ترقی کی بنیاد بھی ہے۔ ہم سب مل کر پاکستان میں ایم ایم اے کے فروغ کے لیے کام جاری رکھیں گے۔”
پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن دونوں نمائندوں کو اس اعزاز پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے کہ وہ اس عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کی کامیاب نمائندگی کریں گے