اسلام آباد: پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ سعودی عرب 2026 کے کوالیفائرز کے لیے قومی انڈر 23 ٹیم کا 23 رکنی سکواڈ جاری کر دیا ہے۔
کوالیفائرز کمبوڈیا میں منعقد ہوں گے جہاں قومی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سابق عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر نولبرٹو سولانو سرانجام دیں گے۔
اعلان کردہ سکواڈ میں گول کیپرز: آدم نجیب، حسن علی، عمیر عروج، فارورڈز: میکائیل عبداللہ، عمیر بہادر، فرقان عمر، علی رضا، سلیمان علی اور عدیل یونس شامل ہیں۔
مڈ فیلڈرز میں طفیل خان، حیّان خٹک، محمد جنید، علی ظفر اور عدنان جسٹن شامل ہیں، جبکہ ڈیفینڈرز میں حسیب خان، محب اللہ، محمد عدیل، انس امین، محمد ہارون، حمزہ منیر، احمد سلمان، جنید شاہ اور عبد الرحمن کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔