سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب کے 9 اضلاع میں پولیو مہم مؤخر، نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر

"پانچ سال سے کم عمر بچوں کو لازمی قطرے پلوائیں، والدین ٹیموں سے تعاون کریں" , نیشنل ای او سی

0

اسلام آباد: نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب کے 9 اضلاع میں پولیو مہم مؤخر کر دی گئی ہے۔ ان اضلاع میں لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، مظفرگڑھ اور بہاولپور شامل ہیں۔

ای او سی کے مطابق راولپنڈی، اٹک، میانوالی، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں پولیو مہم شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔ اسی طرح ملک کے دیگر حصوں میں پولیو مہم یکم ستمبر سے مقررہ شیڈول کے تحت شروع ہوگی۔

نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ جب بھی پولیو ٹیم آپ کے دروازے پر آئے تو ان سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ملک کو اس موذی مرض سے ہمیشہ کے لیے محفوظ بنایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.