ڈی ایچ اے راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، والدین سے بھرپور تعاون کی اپیل

"پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، ویکسین ہی بچوں کی محفوظ زندگی کی ضمانت"بریگیڈیئر ریٹائرڈ وقار

0

راولپنڈی: ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی راولپنڈی کا احسن اقدام، سوسائٹی میں 1 ستمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ "پولیو ٹیموں کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔ سوسائٹی کا عملہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے،” ایڈمنسٹریٹر ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی راولپنڈی بریگیڈیر وقار کی ہدایت۔ "والدین کو بتایا جائے کہ مہم کے دوران بچوں کو پولیو ٹیموں سے قطرے پلوائیں تاکہ پولیو اور اس سے جڑے خدشات کا خاتمہ کیا جا سکے”، بریگیڈیئر ریٹائرڈ وقار۔ رنگا رنگ تقریب میں ضلعی محکمہ صحت سے ڈاکٹر حنان، رہائشی بچوں، والدین اور سوسائٹی ڈاکٹروں نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ماہریں برائے امراض اطفال کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ اگر اس کا خاتمہ نا کیا گیا تو یہ دوبارہ دنیا بھر میں پھیل سکتا ہے۔

انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کا کوئی علاج نہیں۔ ویکسین صرف ایک ماہ تک بچوں کو محفوظ رکھتی ہے۔ اور چونکہ ماحول میں پولیو وائرس موجود ہے لہذا ویکسین کو بار بار پلانے سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے اور اس کی مدد سے پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین نے بچوں کو بہترین غزا کھلانے اور علاقے کی صفائی ستھرائی پر بھی زور دیا جو کہ وائرس کا پھیلاو روک سکنے میں ویکسین کے معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.