تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،چودھری عبیداللہ

انجمن تاجران جی سیون مرکز کے چیئرمین کا گارمنٹس شاپ کے افتتاح کے موقع پر خطاب

0

اسلام آباد:معروف تاجررہنما اور تعلیمی شخصیت، انجمن تاجران ستارہ مارکیٹ (جی سیون مرکز) کے چیئرمین چودھری عبیداللہ نے جی سیون کی گلشن مارکیٹ میں ایک نئے گارمنٹس شاپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے رہنما اور ممتاز سماجی شخصیت حاجی مشتاق احمد شاھد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔افتتاحی تقریب میں محمد قاسم، ذوالفقار علی، ندیم بٹ، محمّد عاصم، محمد طیّب، محمد علی، محمد ایوب، عبداللہ، عبدالرحمان، محمدیحییٰ اور گلشن مارکیٹ کے تاجروں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔اس موقع پر چودھری عبیداللہ نے فیتہ کاٹ کر گارمنٹس شاپ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور شاپ کی ترقی و کامیابی کے لیے خصوصی دعاکرائی۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم تاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ تاجر ہماری اولین ترجیح ہیں کیونکہ وہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہم جی سیون مرکز کو اسلام آباد کا سب سے بہترین تجارتی مرکز بنائیں گے اور یہاں کے تاجروں کے ہر مسئلے میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں کہا کہ موجودہ منتخب یونین کی شبانہ روز کوششوں سے جی سیون مرکز تجارتی سرگرمیوں کے لحاظ سے نمایاں ترقی کر رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.