دبئی : آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا آفیشل نغمہ جاری کردیا گیا۔
اس نغمے کے بول ’پتھر پگھلا نا ہے‘ جس میں بھارت کی گلوکارہ شریا گھوشال نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
8 ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 30 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائےگا۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔