پہلی انسداد سروائیکل کینسر مہم مقررہ ہدف حاصل نہ کرسکی

انسداد ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم 15 سے 27 ستمبر تک جاری رہی

0

اسلام آباد: ملک بھر میں انسداد سروائیکل کینسر ویکسی نیشن کی پہلی قومی مہم مقررہ ہدف حاصل نہ کرسکی۔

ذرائع کے مطابق انسداد ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم 15 سے 27 ستمبر تک جاری رہی  جس دوران پنجاب میں 52 لاکھ بچیوں کو ویکسین لگائی گئی اور اس کا ہدف 68 فیصد رہا۔

اسی طرح سندھ میں 24 لاکھ بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگ سکی  اور مہم 65 فیصد ہدف حاصل کرسکی جب کہ آزادکشمیرمیں 97 ہزار117 اور اسلام آباد میں 46 ہزار949 بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ آزادکشمیر میں ایچ پی وی مہم ہدف کا 39فیصد رہی اور اسلام آباد میں 35 فیصد ہدف حاصل ہوا۔

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور  بلوچستان میں یہ مہم نہیں چلائی گئی، بلوچستان میں مہم 2027،خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 2026 میں چلائی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق ایچ پی وی مہم کا ہدف ایک کروڑ 17 لاکھ بچیوں کی ویکسی نیشن تھا جب کہ انسداد سروائیکل ویکسی نیشن مہم کی قومی شرح 66.32 فیصد رہی جس کے مطابق مہم میں 77 لاکھ بچیوں کی ویکسی نیشن ہو سکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.