راولپنڈی ٹریفک پولیس کو باڈی کیمرے فراہم، اہلکاروں کے رویے اور قانون پر عملدرآمد کی نگرانی ہوگی

مریم نواز کے احکامات پر عملدرآمد، عوامی اعتماد بڑھانے اور ٹریفک نظام کو شفاف بنانے کی جانب عملی قدم

0

راولپنڈی :وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے فیلڈ ٹریفک سٹاف کو باڈی کیمرے فراہم کر دیئے ، اس موقع پر سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ٹریفک سٹاف کے رویے کی نگرانی کرنا، عوام کے ساتھ مثبت اور خوش اخلاق رویہ اپنانا اور قانون کے مطابق ڈیوٹی سر انجام دینا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ باڈی کیم سے نہ صرف اہلکاروں کی سرگرمیوں اور ان کے رویے کی مانیٹرنگ کی جا سکے گی بلکہ شہریوں کی سڑک پر ہونے والی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو بھی ریکارڈ کیا جائے گا،اس سے نہ صرف عوامی اعتماد میں اضافہ ھو گا بلکہ ٹریفک قوانین کی عملداری مزید شفاف انداز سے ممکن ھو سکے گی، سی ٹی او بینش فاطمہ نے مزید بتایا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اوّلین ترجیح ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی،آخر میں ان کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس کا یہ اقدام عوام الناس کی خدمت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لئے کیا جا رھا ھے، شہریوں کو بھی ہدایت کی جاتی ھے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تا کہ سڑکوں پر حادثات سے بچا جا سکے اور انکے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.