بلوچستان اسمبلی نے کم عمری میں شادیوں کی ممانعت کا بل منظورکرلیا۔
بل کے مطابق 18 سال سےکم عمرکی شادی کا معاہدہ کرنے والے مرد کو سزا دی جائے گی، یہ سزا 3 سال تک ہوسکتی ہے جبکہ یہ سزا 2 سال سے کم نہیں ہوگی۔
بل کے متن کے مطابق سزا کے ساتھ 2 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا جو ایک لاکھ روپے سے کم نہیں ہوگا، جرمانہ ادا نہ کرنے والے کو مزید 3 ماہ کی سزا بھگتنی ہوگی۔
بل کے مطابق کم عمری کی شادی کرانے والے، اس کی ترویج اور حوصلہ افزائی کرنے والے کوبھی سزا ملے گی۔
بل کے مطابق نکاح خواں، نکاح رجسٹرار اور یونین کونسل کا سیکرٹری دونوں فریقین کے کمپیوٹرائز شناختی کارڈ رکھنے کے پابند ہوں گے، کوتاہی یا غفلت پر ایک سال سزا اور جرمانہ بھی عائد ہوگا۔