بہارکے ریاستی انتخابات کو ‘ووٹ خریدو’ الیکشن قرار

0

معروف بھارتی صحافی  اور  تجزیہ کار  راجدیپ سردیسائی نے بھارتی ریاست بہار  میں  ہونے  والے حالیہ  ریاستی الیکشن کے عمل  پر شدید تنقیدکی  اور  اسے  ووٹ  خریدو  الیکشن قرار  دے دیا۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں راجدیپ سردیسائی کا کہنا تھا کہ بہار میں ہونے والے الیکشن میں ووٹ خریدا گیا۔

راجدیپ سردیسائی کا کہنا تھا کہ ووٹ کی چوری کو چھوڑ یں، جب  ووٹ خریدا جاسکتا ہے توکوئی ووٹ کیوں چوری کرےگا، بہار میں ہونے والے حالیہ الیکشن میں ایسا ہی ہوا۔

بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ عین انتخابات کے قریب مرکزی حکومت (مودی سرکار) کی جانب سے بہار کی ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد خواتین کے بینک اکاؤنٹس میں ‘مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا’ (وزیراعلیٰ خواتین روزگار اسکیم) کے ذریعے 10، 10 ہزار روپے منتقل کیےگئے۔

 راجدیپ سردیسائی کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران ایسی اسکیم جاری کرنا انتخابی ضابطہ اخلاق کی واضح خلاف ورزی اور سراسر غیر اخلاقی عمل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.