چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تشکیلِ نو کا نوٹیفکیشن جاری

0

پنجاب حکومت نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیلِ نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ لاہور میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ منظوری 14 نومبر 2025 کو گورنر پنجاب نے دی۔ بورڈ کی نئی تشکیل پنجاب ڈیسٹیٹیوٹ اینڈ نیگلیکٹڈ چلڈرن ایکٹ 2004 کی دفعات 5، 6 اور 7 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جس میں سرکاری، غیر سرکاری، ماہرین سماجیات اور ڈونرز کی نمائندگی شامل ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نیا بورڈ نوٹیفکیشن

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب بورڈ کے Patron-in-Chief ہوں گے جبکہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد بطور نان آفیشل ممبر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گی۔ نئے بورڈ میں صوبائی اسمبلی کی خواتین ارکان، سرکاری سیکریٹریز، یونیسیف کے نمائندے، ڈونر ایجنسیوں کے عہدیداران اور سماجی شعبے کے ماہرین شامل کیے گئے ہیں۔ اہم ناموں میں مرویش سلطانہ، صفیہ سعید، زرنب شیر، سیکریٹری ہوم، بلدیات، سماجی بہبود، ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو، رابعہ منیر، افتخار مبارک، ڈاکٹر شمسہ ہمایوں، عالیان زریاب، احمد جاوید، محمد احمد خان لغاری، مریم چغتائی، نادیہ جمیل اور کوثرعباس شامل ہیں۔

سرکاری ہدایات کے مطابق نوٹیفکیشن کی نقول چیف سیکرٹری پنجاب، گورنر ہاؤس، وزیر اعلیٰ آفس، اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور متعلقہ محکموں کو بھیج دی گئی ہیں اور ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اسے پنجاب گزٹ میں بھی شائع کیا جائے۔ ماہرین کے مطابق نئے بورڈ کی تشکیل سے بچوں کے تحفظ، پالیسی سازی، ادارہ جاتی اصلاحات اور نگرانی کے نظام میں مزید بہتری متوقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.