وفاقی بجٹ کے چند روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

کاربن لیوی اور عالمی مالیاتی دباؤ کے تحت حکومت نے پیٹرول 4.80 اور ڈیزل 7.95 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا، عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ

0

اسلام آباد : حکومت نے وفاقی بجٹ کے چند ہی روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نئے اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 262 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

مزید پڑھیں: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا

یاد رہے کہ بجٹ 2025-26 میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور فرنس آئل پر 2.5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق کاربن لیوی کا فیصلہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت کیا گیا ہے، اور 2026-27 میں اس لیوی کی شرح بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کر دی جائے گی۔

تخمینے کے مطابق آئندہ مالی سال میں کاربن لیوی سے حکومت کو 45 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.