اسرائیل کا جنگی جنون، مسلم حکمران متحد ہو کر جواب دیں: قدسیہ ناموس
اسلامی دنیا کی خاموشی اسرائیل کی طاقت بن چکی ہے، اقوام متحدہ اور او آئی سی اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لیں، جماعت اسلامی خواتین ونگ کا مطالبہ
اسلام آباد:اسرائیل کا ایران پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کی ناظمہ، قدسیہ ناموس نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں مسلسل انسانیت سوز مظالم اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد اب اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی ہے۔ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اس ظلم و بربریت میں اسرائیل کی کھلی پشت پناہی کے مترادف ہے۔پوری دنیا یہ جانتی ہے کہ اس دہشت گردی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے،لیکن مسلم حکمرانوں کی خاموشی اور بے حسی اسرائیل کی اصل طاقت بن گئی ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ تمام مسلم حکمران متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں۔
ناظمہ حلقہ قدسیہ ناموس نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کریں اور مظلوم فلسطینی و ایرانی عوام کو تحفظ فراہم کریں۔
حکومت پاکستان کی جانب سے اسرائیل کی مذمت اور ایران کی حمایت خوش ایند اقدام ہے
انہوں نے پاکستانی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ، اسلامی دنیا کو متحد کرے اور ہر عالمی فورم پر مظلوموں کی آواز بلند کرے