ایران اسرائیل کشیدگی میں شدت، بیئر شیبا اور تہران ایک دوسرے کے نشانے پر
ایران کا سائبر مرکز پر حملے کا دعویٰ، اسرائیل کے 120 فضائی حملے؛ خطے میں خطرناک جنگی محاذ گرم
تہران۔:اسرائیل اور ایران کی طرف سے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں۔ چائناگلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جمعہ کی علی الصبح ایران نے اسرائیل کے جنوبی شہر بیئر شیبا میں ایک ٹیکنالوجی پارک پر حملہ کیا جس میں موساد کی اہم عمارت کو شدید نقصان پہنچا کی اطلاعات ہیں ہے ۔ ایران کے نزدیک یہ اسرائیلی فوجی اور سائبر سکیورٹی اداروں کا مرکز ہے، جسے اسرائیل کا "سائبر دارالحکومت ” کہا جاتا ہے،ایک غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق وہاں مائیکرو سافٹ کی ایک عمارت کو بھی نقصا ن پہنچا ہے ۔
ایک اسرائیلی افسر نے جمعہ کو بتایا کہ ایران نے صبح سویرے اسرائیل کے جنوبی شہر بیئر شیبا کی جانب ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا، جسے روکا نہیں جا سکا اور یہ چند عمارتوں کے باہر گرا، جس سے مالی نقصان ہوا اور 5 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔دریں اثنا اسرائیلی فوج نے جمعرات کی شام سے جمعہ کی صبح تک 60 سے زائد طیاروں سے ایران کے دارالحکومت تہران کے وسط میں تقریباً 120 فضائی حملے کئے ۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ان حملوں میں درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں ایران کی میزائل پروڈکشن کے کئی اڈے اور جوہری ہتھیاروں کی ترقی کے ادارے شامل ہیں۔