ٹیکساس (شازیہ نئیر)
پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2022 کانفرنس سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی، قونصل خانۂ پاکستان ہیوسٹن، وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔امریکا کے تجارتی اور مالیاتی مرکز ڈیلاس میں کانفرنس کا کامیاب انعقاد پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026سیریز کا حصہ تھی، جس کا مقصد امریکی ٹیکنالوجی مارکیٹ میں پاکستان کی رسائی بڑھانا اور طویل مدتی تجارتی و تکنیکی شراکت داریوں کو فروغ دینا ہے۔
پاک۔امریکہ اقتصادی تعلقات میں جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری, تزویراتی اہمیت کی حامل ہے، سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ
نے کہا کہ امریکہ عالمی ٹیکنالوجی کا مرکز اور پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی برآمدی مارکیٹ ہے، ابھرتی ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت میں دو طرفہ باہمی اقتصادی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، رضوان سعید شیخ
نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 60 فیصد سے اوپر آبادی 30 سال سے کم عمرنوجوانوں پر مشتمل ہے جو ہمارا قومی اثاثہ اور مستقبل کے معمار ہیں، ٹیک کانفرنس 2026 میں کاروباری روابط بڑھانے پر خصوصی توجہ، 13 معروف پاکستانی ٹیک کمپنیوں کی شرکت۔
ٹیک کانفرنس میں شرکت کرنے والی پاکستانی کمپنیوں کو بین الاقوامی تجربہ اور اپنے مخصوص شعبوں میں مسلمہ مہارت حاصل ہے کانفرنس کے انعقاد کا مقصد محض پاکستانی ٹیک کمپنیوں کی کار کردگی اور صلاحیتوں کی نمائش نہیں بلکہ عالمی معیار کے عین مُطابق بامعنی تجارتی روابِط کو استوار کرنا ہے: رضوان سعید شیخ نےپاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں استعداد، مہارت اور منافع بخش مواقع اجاگر کرتے ہوئے امریکی اداروں کو ان سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔پاکستان کی ا بھرتی ہوئی مسابقتی برتری امریکی کاروباری اداروں کے لیے سرمایہ کاری کے اہم اور نتیجہ خیز مواقع فراہم کر سکتی ہےسفیر پاکستان کی پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کو کاروباری روابط بڑھانے، پاکستان کو قابلِ اعتماد اور مسابقتی ٹیکنالوجی شراکت دار کے طور پر متعارف کرانے اور عالمی سطح پر اس کی ساکھ مضبوط بنانے میں فعال کردار ادا کرنے کی تاکید کی سفارت خا نہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان پائیدار تیکنیکی تعاون، سرمایہ کاری میں سہولت اور طویل مدتی تجارتی شراکت داریوں کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے،ان روابط کو ٹھوس تجارتی مواقع، ٹیکنالوجی شراکت داریوں اور دیرپا سرمایہ کاری تعلقات میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔