خواجہ سلمان رفیق کا بینظیر ہسپتال راولپنڈی کا اچانک دورہ

صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی، علاج میں غفلت برداشت نہ کرنے کا اعلان

0

راولپنڈی۔ :صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ایمرجنسی، میڈیسن سٹور، آپریشن تھیٹرز و دیگر شعبہ جات میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے میں دریافت کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت پنجاب آبادی کے تناسب سے نئے ہسپتال بنانے پر خاص توجہ دے رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے، عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.