پاکستان ڈیجیٹل معیشت اور ٹیک ڈپلومیسی کے نئے دور میں داخل

0


اسلام آباد:  وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب نے امریکا میں اعلیٰ سطح ملاقاتوں کے ذریعے پاکستان کی کرپٹو سفارت کاری کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں بلال بن ثاقب کی قیادت میں پاکستان کرپٹو کونسل نے ’’اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو‘‘ کے قیام کا اعلان کیا۔

حکومت پاکستان نے کرپٹو مائننگ اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے 2000 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ ایک انقلابی اقدام تصور کیا جا رہا ہے۔

اس پیش رفت کے تحت پاکستان اور معروف امریکی کمپنی "ورلڈ لبرٹی فنانشل” کے درمیان شراکت داری طے پائی ہے، جس سے امریکی سرمایہ کاری کے لیے نئی راہیں کھلنے کی امید ہے۔

بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان اب امداد پر نہیں، بلکہ اختراع اور ڈیجیٹل ترقی کی بنیاد پر عالمی تعلقات قائم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویب تھری اور بلاک چین کے شعبے میں پاکستانی نوجوانوں کو عالمی معیار کی سہولیات اور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت کے ان اقدامات سے پاکستان ڈیجیٹل سفارت کاری، کرپٹو معیشت، اور اختراعی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

Ask ChatGPT
Leave A Reply

Your email address will not be published.