بلاول بھٹو زرداری کا پیغام: خطے میں امن کا قیام پاک بھارت اقوام کا مشترکہ مشن ہے

دہشتگردی، موسمیاتی تبدیلی اور عدم مساوات جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نفرت کے بجائے تعاون اور بقائے باہمی پر زور

0

اسلام آباد:  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی اور عدم مساوات جیسے بڑے چیلنجز کا مقابلہ اجتماعی طور پر کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کی نئی نسل کو نفرت، جنگ اور طاقت کے کلچر کو رد کر کے مشترکہ مستقبل کے لیے قدم بڑھانا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کا قیام صرف حکومتوں کی نہیں بلکہ دونوں اقوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی نئی نسل تاریخ کی زنجیریں توڑنے کی طاقت رکھتی ہے، اور مستقبل کو تنازعات کے بجائے تعاون، خوشحالی اور پرامن بقائے باہمی سے جوڑنا چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ وہ بھارتی میڈیا پر اپنا مؤقف رکھنے سے نہیں گھبراتے، اور عوام کے درمیان براہِ راست مکالمے پر یقین رکھتے ہیں۔ بلاول کا یہ مؤقف اس بات کا مظہر ہے کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے عوامی سطح پر تعلقات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Ask ChatGPT
Leave A Reply

Your email address will not be published.