وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے نیدرلینڈز کی سفیر کی الوداعی ملاقات

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان انسانی حقوق، اقلیتوں کے تحفظ اور جمہوری اقدار پر تعاون کے نئے باب—ہینی فوکل ڈی فریز کی خدمات کو سراہا گیا، پاکستان کے عزم کی پھر سے توثیق۔

0

اسلام آباد : نیدرلینڈز کی سفیر محترمہ ہینی فوکل ڈی فریز نے پاکستان میں اپنی سفارتی مدت کی تکمیل پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے سفیر کی پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ، اقلیتوں کے تحفظ، اور باہمی روابط کے استحکام میں مؤثر کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئین اور بین الاقوامی معاہدوں کے تحت انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سفیر ہینی فوکل ڈی فریز نے حکومتِ پاکستان کی معاونت اور میزبانی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورِ سفارت کے دوران پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق، برداشت، اور جمہوری اقدار پر تعمیری مکالمہ جاری رہا۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں وفاقی وزیر نے سفیر کو آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے تعلقات مستقبل میں بھی مضبوطی سے آگے بڑھتے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.