زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت راولپنڈی میں کاشتکاروں کو مفت گرین ٹریکٹرز کی تقسیم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کسان دوستی، جدید زراعت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات—36 کاشتکاروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے ٹریکٹرز کا تحفہ
راولپنڈی : راولپنڈی میں وزیر اعلی پنجاب کے زیادہ گندم اگاو مہم کے تحت زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں میں بذریعہ قرعہ اندازی گرین ٹریکٹرز کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد ہوا۔اس تقریب کےمہمان خصوصی ملک ابرار احمد ممبر قومی اسمبلی تھے۔اس موقع پر چیر مین وزیراعلی پنجاب انسپکشن ٹیم و ایم پی اے راجہ عبدلحنیف اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد ،ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی محترمہ سعدیہ بانو ،آسسٹنٹ ڈائریکٹر راولپنڈی اور تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کے علاوہ گرین ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے کاشتکاروں اور راولپنڈی ڈویژن کے طول و عرض سے کاشتکاران کی ایک کثیر تعداد نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک ابرار احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہیں۔گندم سپورٹ پروگرام کے تحت زیادہ گندم اگانے والےکاشتکاروں میں بذریعہ قرعہ اندازی گرین ٹریکٹرز کی تقسیم بھی ایک اہم قدم ہے۔اس سے نہ صرف کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ مشینی زراعت کو بھی فروغ ملے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ گرین ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی کا عمل انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ نے کسانوں سے کیے تمام وعدے پورے کئیے ہیں۔مریم نواز شریف کی کاشتکاروں کے لیے کیے گئے آقدامات کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے بھی وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب بھر میں 10 لاکھ سبسڈی پر 9500 ٹریکٹرز فراہم کیے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ پوری محنت سے کام کریں اور زرعی پیداوار میں اضافہ کریں۔
۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار بخاری نے کہا کہ زیادہ گندم اگاو مہم کے تحت بذریعہ قرعہ اندازی زیادہ گندم اگانے والےکاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی تقسیم وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے تحفہ ہے۔حکومت پنجاب کی طرف سے کسان کارڈ فیز 1 کے ذریعے بلاسود قرضے حاصل کر کے زرعی مداخل بر وقت خریدے اور ان سے استفادہ کیا۔کسان کارڈ فیز 1 کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں کاشتکاروں نے 828 ملین کےبلا سود قرضہ جات کے مد میں زرعی مداخل خرید ے گئے اور کاشتکاروں کی طرف سے 827.5 ملین روپے کے قرضہ جات بروقت واپس کر دیے گئے۔ کاشتکاروں نے قرضے بروقت واپس کر کے یہ ثابت کر دیا کہ کاشتکار حکومت پنجاب کے آقدامات سے نہ صرف خوش ہیں بلکہ مستقبل میں بھی ان منصوبوں سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ کاشتکاروں نے حکومت پنجاب اور محکمہ زراعت پنجاب پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی زیادہ گندم اگاو مہم کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں 36 گرین ٹریکٹرز تقسیم کیے گئے ہیں جن میں سے 4 راولپنڈی میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ زراعت توسیع کاشتکاروں کی رہنمائی اور مسائل کے حل کیلئے ہر وقت سرگرم عمل ہے۔