تلہ گنگ میں عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک، پولیس کا دھاوا، متعدد کارکن گرفتار

پُرامن احتجاجی پروگرام میں خلل، پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے باوجود کارکنان کا تحریک جاری رکھنے کا اعلان

0

  :تلہ گنگ: پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر ملک تیمور مسعود کی ھدایت پر پی ٹی آئی ضلع تلہ گنگ کے زیر اھتمام 5 اگست عمران خان رہا کرو تحریک کے حوالے سے پروگرام منعقد ھوا جس کی صدارت سینئر نائب صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب ملک یاسر پتوالی نے کی۔
پروگرام میں شمالی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و ممبر موبلائزیش و مانیٹرنگ کمیٹی ضلع تلہ گنگ فیاض تبسم اور فنانس سیکرٹری یاسر جمال چوہدری۔ضلعی صدر ملک عابد ڈھرنال۔جنرل سیکرٹری ملک ظہیر صدقال ایڈووکیٹ،تحصیل صدر ملک ابرار کوٹسارنگ ،جنرل سیکرٹری تحصیل تلہ گنگ وقار حیدر شاہ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔
پروگرام کا انعقاد ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری ملک ظہیر صدقال کی رہائش گاہ پر کیا گیا تھا جہاں پر پولیس کی بھاری نفری نے ہلہ بول دیا اور ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن شمالی پنجاب اشفاق بڈھیال اور سیکرٹری انفارمیشن تحصیل تلہ گنگ سمیر خالد سمیت متعدد ورکرز کو گرفتار کر کے لیا گیا۔
جسکے بعد پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان دوسری جگہ پر منتقل ہوئے اسی دوران پروگرام جاری تھا کہ تلہ گنگ صدر تھانہ اور سٹی پولیس نے دھاوا بولا اور ورکرز کو ڈرایا دھمکایا اور منتشر ہونے کو کہا۔ جبکہ ضلعی جنرل سیکرٹری ملک ظہیر صدقال ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ کو پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لے رکھا ہے پروگرام کے شرکاء نےاس عزم کا اعادہ کیا کہ 5 اگست کو اپنے قائد عمران خان صاحب کی ھدایت کے مطابق پر امن احتجاج کریں گے اور جب تک عمران خان صاحب کی رہائی نہیں ھوتی تحریک جاری رھے گی اور اس جابر اور ظالم حکومت کے خلاف کلمہ حق بلند کرتے رھیں گے۔
آخر میں اپنے قائد وزیر اعظم عمران خان صاحب و اپنے ملک پاکستان کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.