کراچی میں گھریلو جھگڑا، شوہر نے بیوی قتل کر دی

کورنگی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں بھائی بھی زخمی، پولیس نے ملزم گرفتار کر کے آلۂ قتل برآمد کر لیا۔

0

کراچی کے علاقے کورنگی نورانی بستی میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا جبکہ سالہ کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈیڑھ نمبر سیکٹر 48 اے سلور ٹاؤن میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی زمان ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچی اور مقتولہ کی لاش اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 42 سالہ خورشیدہ کے نام سے ہوئی، جبکہ مقتولہ کا بھائی محمد علی بھی زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ حکام کے مطابق میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تو قریب ہی رہائش پذیر مقتولہ کا بھائی بھی بہن کے گھر پہنچا، جہاں ملزم نے اسے بھی تیز دھار آلے سے زخمی کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور واقعہ گھریلو تنازعے کا شاخسانہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.