ماں نے 15 دن کے بچے کو فریج میں رکھ دیا، وجہ کیا بنی؟

0

بھارت کے شہر مراد آباد میں 23 سالہ ماں نے اپنے 15 دن کے شیر خوار بیٹے کو فریج میں ڈال  دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیران کن واقعہ ریاست  اترپردیش کے شہر مراد آباد میں پیش آیا  جہاں  ماں نے اپنے بچے کے مسلسل جاگنے سے تنگ آکر اسے فریج میں ڈال دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق   بچے کی ماں مراد آباد کی جبار کالونی میں اپنے شوہر اور سسرال والوں کے ساتھ رہتی ہے، 5 ستمبر کے  روز  خاتون روتے بچے کو کچن میں لے گئی اور اسے فریج میں ڈال دیا پھر خود کمرے میں آکر سوگئی۔

کچھ لمحوں بعد بچے کے چیخنے کی آواز  نے دادی کو جگادیا جس کے بعد دادی نے فریج کے اندر موجود شیر خوار کو باہر نکالا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے خطرے سے باہر قرار دیا۔

بچے کو اسپتال سے لانے کے بعد جب اہل خانہ نے ماں سے اس حرکت کی وجہ پوچھی تو خاتون نے بڑے اطمینان سے جواب دیا کہ  ’وہ سو نہیں رہا تھا، اس لیے میں نے اسے فریج میں رکھ دیا ‘ اس پر خاتون کے سسرالی حیرت میں آگئے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ پہلے پہل تو  خاتون کے اہل خانہ کو محسوس ہوا کہ  بچے کی ماں پر برا سایہ ہے اور پھر خاتون کا علاج کرایا گیا تاہم اس کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

بعد ازاں خاتون کے نفسیاتی علاج کا فیصلہ کیا گیاجہاں نفسیاتی ماہرین نے تشخیص کی کہ خاتون پوسٹ پارٹم ڈپریشن( زچگی کے بعد ڈپریشن ) میں مبتلا ہے۔

پوسٹ پارٹم ڈپریشن کیا ہے؟

پوسٹ پارٹم ڈپریشن بچے کی پیدائش کے بعد نئی ماؤں کو متاثر کرسکتی ہے، یہ محض اداسی کا احساس نہیں، اس مرض میں  مسلسل جذباتی، جسمانی اور طرز عمل میں تبدیلیاں شامل ہیں جو نئی ماؤں کیلئے ان کی  روزمرہ کی زندگی حتیٰ کہ اپنی اور بچے کی دیکھ بھال کرنے کی صلاحیت میں مداخلت کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.