جِنگ ژو میں دوسرے چھو ثقافتی میلے کا رنگا رنگ آغاز

ہوبے صوبے میں آتشبازی کے شاندار مظاہرے کے ساتھ ثقافتی میلے کی افتتاحی تقریب، مقامی ورثے اور فنون کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کا ذریعہ بنی۔

0

جِنگ ژو (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے شہر جِنگ ژو میں دوسرے چھو ثقافتی میلے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، جس کی افتتاحی تقریب کو شاندار آتشبازی اور روشنیوں کے دلکش مظاہرے نے یادگار بنا دیا۔

میلے میں روایتی موسیقی، رقص، دستکاری اور فنونِ لطیفہ کے ساتھ ساتھ چھو تہذیب کے تاریخی ورثے کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ مقامی اور بین الاقوامی شرکا نے افتتاحی تقریب کو نہ صرف ثقافتی رنگوں بلکہ اتحاد اور خوشی کے پیغام سے بھرپور قرار دیا۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ میلہ نہ صرف چین کے قدیم چھو ورثے کو زندہ کرتا ہے بلکہ سیاحت اور مقامی معیشت کو بھی نئی جان بخشتا ہے۔ حکام کے مطابق میلہ کئی روز تک جاری رہے گا جس میں مختلف ثقافتی و تفریحی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.