لاہور:دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 3 ماہ میں 940 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے 89 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ لاہور سے 14، راولپنڈی سے 14، فیصل آباد سے 7 ، بہاولپور سے 7 ، جھنگ سے 6 ، ساہیوال سے 5 ، گوجرانوالہ سے 4 ، گجرات سے 3، سرگودھا سے 6 بہاول نگر سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی بتایا گیا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر 85، حفاظتی فیوز تار 183 فٹ، پمفلٹ 717، نقدی، پرائمہ کارڈ اور موبائل فون برآمد کیے گئے۔
ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کی شناخت اسحاق، شعیب، حمزہ، جاوید اقبال، اسحاق خان، زاہد، سہیل، اسد، طاہر ، منیر وغیرہ کے نام سے ہوئی، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
حکام نے مزید کہا کہ تین ماہ میں 13521 کومبنگ آپریشنز کے دوران1131 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 552692 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔