شاپنگ مالزسےچوری کرنیوالا ملزم گرفتار، 32 لاکھ برآمد

0

راولپنڈی: پولیس نے  شاپنگ مالز اور سپر اسٹورز سے چوری کرنے والےملزم  کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق  گرفتار ملزم نے3 شاپنگ مالز اور سپراسٹورزمیں چوری کی وارداتیں کی تھیں، واردات کیلئے ملزم اسٹورزمیں چھپ جاتا تھا اوراسٹورز بند ہونے کے بعد چوری کرتا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ  ملزم بند اسٹورز کے تالے توڑ کر بھی وارداتیں کرتا تھا تاہم سی سی ٹی وی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے  ملزم کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا گیاہے۔

 پولیس کے مطابق   گرفتار ملزم سے  32 لاکھ روپے برآمد کیے گئے ہیں اوراس کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.