سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنے پر مبارکباد

1

اسلام آباد۔ :سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی غیر معمولی قیادت پر فخر ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آپریشن بنیا ن مرصوص سے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ سپیکر نے کہا کہ سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نہ صرف قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے بلکہ دنیا بھر میں پاک فوج نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت پاکستان کے عسکری وقار کی علامت ہے۔

پاکستان نے معرکہ حق کے بعد عالمی سطح پر نئی شناخت حاصل کی ہے۔ سید عاصم منیر کو یٹن آف فیلڈ مارشل ملنا قوم کے اعتماد اور عسکری پیشہ وارانہ عظمت کا ثبوت ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ 10 مئی کو پاکستان کی عسکری تاریخ کا اہم سنگِ میل عبور ہوا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نےبھارت کے خلاف آپریشن میں تاریخی کامیابی پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قومی سلامتی اور وقار کے تحفظ پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

1 Comment
  1. casino en ligne fiable says

    Thank you! Helpful information!
    casino en ligne fiable
    Thanks a lot. Fantastic stuff.
    casino en ligne francais
    Amazing quite a lot of awesome material.
    casino en ligne
    Kudos. Good information!
    meilleur casino en ligne
    Superb content With thanks!
    casino en ligne fiable
    You actually revealed it really well!
    casino en ligne francais
    Amazing lots of superb facts.
    casino en ligne
    Thanks a lot, An abundance of advice!
    casino en ligne France
    Incredible plenty of amazing knowledge.
    casino en ligne francais
    Kudos. Quite a lot of tips!
    casino en ligne francais

Leave A Reply

Your email address will not be published.