3 ماہ میں 50 کروڑ ڈالرز کے موبائل فونز درآمد

0

اسلام آباد:  پاکستان نےگزشتہ 3 ماہ کے دوران  50 کروڑ ڈالرز کے موبائل فونز درآمد کرلیے۔

دستاویز کے مطابق  رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونزکی درآمدات میں103 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر ستمبر 2025 میں  28.58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2025 میں سالانہ بنیادوں پرموبائل فونزکی درآمد 94.48 فیصد بڑھی۔

دستاویز کے مطابق جولائی تاستمبر 2025 میں موبائل فونزکی درآمد 50 کروڑ ڈالرز رہی جب کہ گزشتہ سال اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات 24کروڑ 62 لاکھ ڈالرز تھیں۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ  ستمبر 2025 میں پاکستان نے 19کروڑ  95 لاکھ ڈالرزکے موبائل فونز درآمد کیے جب کہ  ستمبر 2024 میں موبائل فونزکی درآمدات کا حجم 10کروڑ26 لاکھ ڈالرز تھا۔

دستاویز کے مطابق اگست 2025 میں موبائل فونز کی درآمدات 15کروڑ  52 لاکھ ڈالرز تھیں جب کہ  جولائی 2025 میں موبائل فونزکی درآمدات کاحجم 14 کروڑ 53 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.