خصالہ خورد زمین کیس: عدالت نے اے ڈی ایل آر کو طلب کر لیا

0

راولپنڈی : سول۔جج سعدیہ سلطانہ نے موضع خصالہ خورد میں مالکان کو زمین نے فردات جاری نہ کرنے اور ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اے ڈی ایل آر کو 26 نومبر کو عدالت طلب کر لیا ۔ عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔
پٹیشنر چوہدری محمد اکرم۔ شاہد اسلم اور دیگر نے خصالہ خورد میں زمین کے ریکارڈ اور فرد حاصل کرنے میں ناکامی اراضی ریکارڈ سنٹر روات کیخلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ۔ تاہم طویل عرصے سے جاری اس کیس میں اراضی ریکارڈ سنٹر نے پہلے موقف اختیار کیا کہ ریکارڈ پٹواری پر ہے جس پر پٹواری کو طلب کیا گیا تو پٹواری سید ظفر عباس شاہ کی جانب سے
رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی کہ ریکارڈ اراضی ریکارڈ سنٹر میں ہے جس پر عدالت نے دوبارہ انچارج کمپیوٹرائزڈ سنٹر روات اور پٹواری کو طلب کیا جس پر دونوں نے عدالت سے ایک ماہ کی۔مہلت مانگی ۔ جو انہیں دیدی گئی ۔ تاہم آئیندہ تاریخ سماعت پر دونوں حاضر نہ ہو یے جس پر عدالت نے اے ڈی ایل آر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے 26 نومبر کو عدالت میں طلب کر رکھا ہے ۔ متاثرین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب سے معاملہ کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے کہ خصالہ خورد میں ذاتی زمین کے فرد جاری نہیں کئے جا رہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.