فاطمہ جناح یونیورسٹی QS رینکنگ 2027 میں پاکستان میں پہلے نمبر پر

0

​راولپنڈی — فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی (FJWU) راولپنڈی نے بین الاقوامی تعلیمی میدان میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ ‘QS ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2027’ میں پاکستان کی نمبر 1 وومن یونیورسٹی اور ایشیا کی تیسری بہترین وومن یونیورسٹی کا شاندار سنگِ میل حاصل کر لیا ہے۔
​یہ عالمی اعزاز FJWU کو قومی اور علاقائی دونوں سطحوں پر خواتین کی اعلیٰ تعلیم کے پیشِ رو اور متحرک ادارے کے طور پر نمایاں کرتا ہے۔ ‘QS ایشیا رینکنگ 2027’ میں فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی نے ایشیا بھر کے 1722 نامور تعلیمی اداروں میں 641 ویں پوزیشن، جبکہ جنوبی ایشیا کے 534 اداروں میں 178 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ مزید برآں، قومی سطح پر FJWU نے پاکستان کے تمام رینکڈ تعلیمی اداروں میں 42 واں درجہ حاصل کر کے اعلیٰ تعلیمی معیار، جدید ریسرچ اور بہترین علمی ماحول کا لوہا منوایا ہے۔
​یہ شاندار پیش رفت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا (حسن کارکردگی، تمغہ امتیاز) کی ویژنری قیادت اور ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل (QEC) پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ یاسمین اور ان کی ٹیم کی انتھک کاوشوں کی مرہونِ منت ہے۔ کوالٹی ایشورنس، جدید تحقیق، عالمی اداروں سے علمی روابط، اور انڈسٹری کی ضروریات سے آہنگ تعلیمی پروگرامز کے اجرا پر مبنی ان کی جامع پالیسیز نے بین الاقوامی سطح پر FJWU کے وقار کو مزید مستحکم کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.