اسلام آباد: اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار حمزہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے خصوصی ملاقات کر رہے ہیں۔ اس موقع پر دونوں شخصیات کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی، جبکہ گورنر سندھ نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیا۔