راولپنڈی: وزیر ٹرانسپورٹ حکومت آزاد کشمیر جاوید بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی غریب، مزدور اور پسماندہ طبقات کی واحد نمائندہ سیاسی قوت ہے، جو نہ صرف عوام دوست پالیسیوں کی حامل ہے بلکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے بین الاقوامی سطح پر مؤثر اور اصولی مؤقف کی علمبردار بھی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن بنارس چوہدری کی رہائشگاہ قاسم آباد میں پارٹی میں شمولیت کے بعد اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جاوید بٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کا پرانا سیاسی گھر ہے اور وہ واپس آ کر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے پارٹی میں شمولیت پر بنارس چوہدری کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ملک خالد نواز بوبی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی کھل کر حمایت کی ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنی جدوجہد میں کامیاب ہوں گے۔
بنارس چوہدری نے کہا کہ جاوید بٹ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو کشمیری عوام کے حقوق کی آواز بنتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں مقبول ہے اور آئندہ انتخابات میں بھرپور اکثریت سے حکومت قائم کرے گی۔
استقبالیہ میں شرکت کرنے والوں میں ملک خالد نواز بوبی، یاسین آزاد، امجد بٹ، ناصر میر، راجہ ظہیر الرحمان، توکلی طارق، وحید بٹ، چوہدری ناصر قیوم، زیشان مہدی، راجہ مجید، جاوید خان، شفیق جدون، انور جدون، ملک ندیم محمود پہلوان، راجہ رؤف، عمر اعجاز، راجہ حسنین، فلک شیر فلکی، میاں شیر افگن، میاں الطاف بٹ، آغا حمزہ، خرم ستی، آصف رسول کھوکھر، ملک صبیح نواز، شیخ تنویر، حاجی اقبال سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.