راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑی کارروائی، 15 ملزمان گرفتار
سی پی او سید خالد ہمدانی کی قیادت میں اسلحہ، منشیات، شراب اور مسروقہ نقدی برآمد، جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ
راولپنڈی ۔:سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ،منشیات ،شراب اور مسروقہ نقدی برآمد کر لی ۔پولیس ترجمان کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد ،ٹیکسلا ،روات ،کہوٹہ اور صدر واہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے 11 ملزمان کو گرفتار کیا اور چار کلو 650 گرام چرس برآمد کر لی ۔
تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے مالک کے فلیٹ سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم پانچ ہزار روپے اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیاملزم نے مالک کی غیر موجودگی میں فلیٹ سے موبائل فونز کی بیٹریاں، ہینڈ فری،ایئرپوڈز اور دیگر سامان چوری کیا تھا۔صدرواہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کے مقدمات میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم 13 ہزار روپے اور 02 موبائل فون برآمد کئے۔دریں اثناء تھانہ چکلالہ، دھمیال
کلر سیداں اور نصیر آباد پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا اور 25 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔