راولپنڈی کو 60 ملین گیلن یومیہ پانی کی خوشخبری

واسا راولپنڈی کے 35 ارب روپے کے منصوبے سے ڈھونڈیچہ ڈیم اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے صاف پانی کی فراہمی میں انقلابی پیشرفت

0

راولپنڈی۔:منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی محمد سلیم اشرف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، اس سلسلے میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے 35 ا بلین کے پروگرام کے ذریعے 25 ایم جی ڈی پانی راولپنڈی سٹی کو ملے گا،ڈھوڈئچہ ڈیم پروجیکٹ سے بھی 35 ملین گیلن پانی راولپنڈی سٹی کو ملے گا، جس سے پانی کی ضروریات پوری ہو جائیں گی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دیگر منصوبوں کی طرح انڈس واٹر کا ایک پروگرام ہے جس سے 200 ایم جی ڈی پانی راولپنڈی سٹی اور اسلام اباد کو ملے گا،منصوبے کے تحت 100 ملین گیلن راولپنڈی سٹی اور 100 ملین گیلن اسلام آباد کو ملے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں شروع کیے گئے پانی کے منصوبوں سے عوام کو بہتر سے بہتر صاف اور وافر پانی کی فراہمی کی سہولیات مہیا ہوں گی، یہ پروگرام پانی کی کمی کو پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی فلٹریشن پلانٹس لگائے جارہے ہیں، عوام الناس کے لیے صاف اور زیادہ پانی کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیح ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.