کراچی میں بہن کے ہاتھوں بھائی قتل , جائیداد کا تنازع خون میں بدل گیا

ملیر کے ریڑھی گوٹھ میں پلاٹ کے جھگڑے پر بہن نے بھائی کو ڈنڈے مار کر مار دیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

0

کراچی: کراچی کے علاقے ملیر میں بہن نے زمینی تنازع پر سگے بھائی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ملیر کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں پیش آیا جہاں خاندان میں پلاٹ کا تنازع چل رہا تھا، ملزمہ نے جائیداد کے تنازع پربھائی کو ڈنڈے مار کر قتل کیا جس کا اس نے اعتراف بھی کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.