گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی پراسرار موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق دونوں افراد پر الزام ہے کہ وہ سمیرا پر مسلسل ذہنی اور جسمانی تشدد کرتے تھے، ذہنی اور جسمانی تشدد کے نتیجے میں سمیرا کی موت واقع ہوئی۔
دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپےمارے جارہے ہیں۔